غیر ملکی سفیروں کی وزرا سے ملاقاتوں پر پابندی ۔۔کابینہ کا اہم فیصلہ

Jan 04, 2022 | 20:00:PM
سفیر۔ملاقات۔وزرا۔پابندی۔کابینہ۔وزیر اعظم۔وزارت خارجہ
کیپشن: کابینہ اجلاس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)غیر ملکی سفیروں کی وزرا سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں غیر ملکی سفیروں کی وزراءسے ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ،سفیروں کو پہلے وزارت خارجہ سے اجازت کے بعد متعلقہ وزر سے ملاقات کرنا ہو گی۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر خارجہ کو ہدایات جاری کر دیں۔ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزر اسے ملاقات کر سکیں گے۔ ایسی تمام ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتیں وزارت خارجہ کی طرز پرکارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ مدینہ مسجد کیس۔۔آپ چاہتے ہیں آسمان گر جائے حکومت نا گرے۔۔چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ