وفاقی کابینہ نے ملزم عبدالقادر احسان کو برطانیہ کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی

Jan 04, 2022 | 20:18:PM

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس نے برطانیہ کو مطلوب ملزم عبدالقادر احسان کو یوکے حوالے کرنے کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے دیگر فیصلوں کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے قیام کی سمری موخر کر دی گئی ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی دو سال کےلئے تقرری کی منظوری دیدی گئی،پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری دیدی گئی،پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ارکان کے تقرر کی منظوری دے دی گئی ،سی پیک اتھارٹی اور چینی وزارت ماحولیات کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو کی بھی منظوری دیدی،رواں مالی سال کے گذشتہ چھ ماہ میں اضافی اخراجات کی سٹیٹمنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ کا ایجنڈا موخر کر دی گئی ۔واضح رہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان ملزموں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔غیر ملکی سفیروں کی وزرا سے ملاقاتوں پر پابندی ۔۔کابینہ کا اہم فیصلہ

مزیدخبریں