ویڈیو سکینڈل کا ڈراپ سین۔۔ کون کون شامل تھا۔۔؟

Jan 04, 2022 | 22:23:PM

(24 نیوز)ویڈیو  لیک سکینڈل کیس میں اداکارہ خوشبو خان ،مہک نور اور شالیمار تھیٹر انتظامیہ میں صلح ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے نجی تھیٹر میں ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کے معاملے اداکارہ خوشبو خان ،مہک نور اور شالیمار تھیٹر انتظامیہ میں صلح  ہوگئی ہے جس میں نامور سٹیج پروڈیوسر سخی سرور بٹ ،محسن بھائی ، عارف گجر  اور تاج گجر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ صلح میں پرڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ویڈیو لیک کیس میں ادکارہ خوشبو خان نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ شالیمار تھیٹر جرائم کا گڑ ھ ہے ،فحاشی ،منشیات فروشی عام ہے ،مجھے جان بوجھ کر اس کیس میں ملوث کیا جا رہا ہے تاکہ حقائق لوگوں کے سامنے نہ آئیں ۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں سستی شہرت کی ضرورت نہیں ،شالیمار تھیٹر فحاشی ،جرائم اور منشیات کا گڑھ ہے، ملک طارق اور اس کے بیٹوں سے بھی تفتیش کی جائے ۔ویڈیو لیک کیس میں اداکارہ خوشبو خان نے پریس کانفرنس میں  کہاتھا  کہ انہیں جان بوجھ کر اس پورے کیس میں ملوث کیا جا رہا ہے ،سارے معاملے کے سرغنہ مہک نور ،بلال خان،شالیمار تھیٹر کے مالک ملک طارق ،علی طارق اور حسن طارق  ہیں ۔ خوشبو خان نے یہ مطالبہ بھی کیا تھا  کہ عمران شوکی ،اسد مکھڑا اور ڈاکٹر اجمل ملک کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: ویاگرا سے کورونا کے علاج کا کامیاب تجربہ ۔۔ نرس مکمل صحت یاب 


 

مزیدخبریں