(ویب ڈیسک) انسان اور پالتو جانوروں کے درمیان محبت کا رشتہ ازل سے قائم چلا آ رہا ہے، اس رشتے میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے ، لیکن کچھ لوگوں کا جانوروں سے پیار اپنی انتہا کو چھو رہا ہوتا ہے اور وہ اپنی ہر چیز ان پر قربان کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی گئی تصویر اور خبر کے مطابق ایک ترک خاتون صالحہ جکلی نے اپنے گھر کا باغ آوارہ جانوروں کے لئے کھول دیا۔اس کی دریا دلی کی وجہ سے گلی محلے میں پھرنے والے آوارہ کتے اور بلیوں کو باغ میں پناہ مل گئی، جس سے تمام جانور بڑے خوش ہیں ۔خاتون اپنے قیمتی وقت کا زیادہ حصہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے کے علاوہ ان کے علاج پر بھی صرف کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خوشبو ،مہک نور ویڈیو سکینڈل۔۔اور آخر صلح ہو گئی۔۔کون کون شامل تھا۔۔؟