ڈالر کی اونچی اڑان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ڈالر کی اونچی اڑان ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6پیسے اضافہ ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 226.94روپے سے بڑھ کر 227روپے پر پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ،
گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 51 پیسے مہنگاہوکر 226 روپے 94 پیسے پر پہنچ گیا تھا ، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگاہوکر 236 روپے پرپہنچ گیا ، یورو 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ 2 روپے مہنگاہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر بڑھ رہا ہے،ساتھ ہی بیرونی قرض کی مسلسل ادائیگی ہونے سےاسٹیٹ بینک کے زخائر 8 سال کی کم سطح 6 ارب 11 کروڑ ڈالر تک گرچکےہیں۔