تیل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Jan 04, 2023 | 12:36:PM

(ویب ڈیسک) تیل کی عالمی قیمتیں ایک ماہ میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سربراہ کی طرف سے عالمی معیشت کی سست روی کے بیان اور ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں ایک ماہ میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ 98 سینٹ یا 1.1 فیصد گر کر 84.93 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ ڈالر کی مضبوطی کے بعد یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 77 سینٹس یا ایک فیصد سے کم ہو کر 79.49 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

مزیدخبریں