یوٹیوب پر باپ بیٹے کی دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آ ج کل یوٹیو ب اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہت بڑا پلیٹ فارم بن چکا ہے،اگر آپ میں کوئی صلاحیت ہے تو آپ یوٹیوب پر چینل بنا کر دنوں میں امیر بھی ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ شہرت بھی پا سکتے ہیں ۔
فوک میوزک کے نام سے یوٹیوب کی دھوم مچی ہے،یہ چینل باپ بیٹا چلاتے ہیں جو صوبہ پنجاب کے ایک گاؤں رامکے بیہالپورسے تعلق رکھتے ہیں ۔چوہدری احسان اللہ اپنے گھر آنے والے مہمانوں کی تواضع چائے کے ساتھ ساتھ اپنی سُریلی آواز سے کیا کرتے ہیں۔
پنجابی فوک میوزک کا شوق تو انھیں ہمیشہ سے تھا مگر ان کے پاس دنیا تک اپنی آواز پہنچانے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا لیکن اب ’فوک میوزک‘ نامی یوٹیوب چینل پر ان کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔
ضرور پڑھیں :وزیر اعظم کا بلوچستان میں اعلیٰ قسم کے 12 سکول بنانے کا اعلان
احسان اللہ نے ’’بی بی سی ‘‘سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تقسیم ہند سے پہلے ہی اس گاؤں میں رہتے ہیں،پہلے سادہ لوگ تھے اب بہت کچھ بدل چکا ہے،نیٹ کا دور ہے جس نے ہمیں شہرت دی ،بیٹے عثمان نے بڑی مدد کی ہے۔پہلے میری ویڈیوز کوئی لگاتا تھا ہم نے پھر خود چینل بنا لیا۔یوٹیوب نے سلور بٹن بھی دیا ہے۔
یوٹیوبر چوہدری عثمان کا کہنا تھا کہ پہلے کوئی آئیڈیا نہیں اب بہت کچھ سیکھ لیا ہے،اپنے شاگرد حافظ جواد سے تھمبنیل بنانا سیکھا ہے،اب ایڈیٹنگ کرنی بھی سیکھ لیا ہے،ہمارے مداحوں میں بھارتی پنجاب اور دیگر ممالک کے ہیں،سب سے زیادہ پاکستانی ہیں ۔