وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

Jan 04, 2023 | 13:08:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا
کیپشن: وزیر خزانہ اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز سے انٹرنشپ پروگرام کا منصوبہ پیش کیا جائے گا۔ انتخابات سے قبل ترقیاتی فنڈز سے انٹرنشپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انٹرنشپ کیلئے تقریبا 20 ہزار نوجوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

نیشنل ڈویلمپنٹ انٹرنشپ پروگرام رواں مالی سال کے دوران شروع کیا جائے گا۔ نیشنل انٹرنشپ پروگرام کے تحت انٹرنز کو وظیفہ دیا جائے گا۔ وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ایکنک میں پوسٹ فلڈ ری کنسٹریکشن پروگرام کا منصوبہ پیش کیا جائے گا۔ ملک کے پسماندہ علاقوں میں خصوصی اقدامات کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔