وزیر اعظم کا بلوچستان میں اعلیٰ قسم کے 12 سکول بنانے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف ( PM Shehbaz Sharif ) نے بلوچستان میں دانش اسکول کی طرز پر 12 اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ( PM Shehbaz Sharif ) نے بلوچستان میں دانش اسکول کی طرز پر 12 اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس وسائل محدود ہیں،دنیا میں تیل قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ،تیل پر پاکستان کے 27 ارب ڈالرز خرچ ہوئے ہیں ۔
صحبت پور میں مقامی عمائدین سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحبت پور کا میرا یہ دوسرا دورہ ہے ، پہلے میں یہاں آیا تو یہ پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا، خوراک اور دیگر اشیا پہنچانا آسان نہیں تھا،میں نے اس طرح کا سیلاب اپنی زندگی میں نہیں دیکھا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب کی صورت حال دیکھ کر سوچتا تھا کہ کس طرح یہ لوگ اپنے گھروں کو جائیں گے، اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا معاہدہ ٹوٹ چکا تھا، انتہائی مخدوش حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو صحبت پور، بلوچستان جاتے ہوئے دورانِ پرواز، چئیرمن این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو پر بریفنگ دی۔
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) January 4, 2023
وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی بحالی کو اولین قومی ایجنڈا قرار دیا۔ pic.twitter.com/4Hz3AZc4MG
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی عروج پر ہے، اربوں ڈالر خرچ کرکے گندم منگوا رہے ہیں، سیلاب نے چیلنج اور بڑھا دیا، سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی حکومت نے 100ارب روپے سے زائد خرچ کئے ہیں اور کئی سو ارب مزید درکار ہیں۔2008 میں پنجاب کے دور دراز علاقوں کو چن کر دانش اسکول بنائے، دانش اسکول کی یتیم بچے امریکا سمیت دیگر ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بچوں کو عام تعلیم دستیاب نہیں، ہمیں ہر بچے کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا ہوگی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دانش اسکول کی طرز پر بلوچستان میں 12 اسکول قائم کریں گے، 12اسکولوں میں روشنی کے لئے شمسی توانائی استعمال کی جائےگی، 23 مارچ کو دانش اسکول کا افتتاح کروں گا۔
وزیراعظم شہباز شریف دورہ بلوچستان کے دوران ضلع صحبت پور بھی گئے، جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقاتیں کیں، جب کہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ وقت میں دانش اسکول مکمل کرنے پر بلوچستان حکومت کو مبارکباد دی۔@CMShehbaz pic.twitter.com/YyrHAza5UY
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 4, 2023
این ڈی ایم اے حکام کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات پر وزیراعظم اور دیگر اراکین کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔دورے کے موقع پر وزیراعظم سرکاری اسکول کِلی جیا خان کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے، جب کہ سیلاب زدگان اور مقامی عمائدین سے خطاب بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کےاقدامات کا بتایا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دورۂ صحبت پور، بلوچستان کے لئے روانہ .سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو پر بریفنگ لیں گے.صحبت پور میں سیلاب سے متاثر ہونے والے گورنمنٹ بوائز سکول کِلی جیا خان کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے.سیلاب زدگان کا سے ملاقات بھی کریں گے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 4, 2023