شاہی خاندان مفاہمت پر مکمل آمادہ ہے، شاہی ذرائع کی جانب سے شہزادے ہیری کے دعوے کی مذمت

Jan 04, 2023 | 15:17:PM

(24 نیوز) برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی کتاب ’سپیئر‘ کی اشاعت سے قبل ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’میں اپنے والد کو واپس لانا چاہتا ہوں، میں اپنے بھائی کو واپس لانا چاہتا ہوں۔‘

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’انھوں نے مفاہمت کے لیے قطعی طور پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی ہے‘ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس کا حوالہ دے رہے ہیں۔

لیکن بکنگھم پیلس کے اندرونی ذرائع نے ان دعوؤں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کو کرسمس کی خصوصی دعوت پر بھی مدعو کیا گیا تھا۔

شاہی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بادشاہ کو افسوس ہوا، انہیں اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے ہمیشہ دروازے کھلے رکھے ہیں۔

مزیدخبریں