خانیوال میں حساس ادارے کے افسران کی شہادت، مقدمہ درج

Jan 04, 2023 | 16:37:PM
خانیوال میں حساس ادارے کے افسران کی شہادت، مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے ضلع خانیوال میں سی ٹی ڈی کے ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقتولین کے ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد عمر خان نے حساس ادارے کے افسران پر حملہ کیا۔ دہشت گرد عمر خان چادر میں اسلحہ چھپا کر موٹر سائیکل پر آیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق قاتل فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر اکیلا ہی فرار ہوا۔ ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمر خان نے کالعدم تنظیم کے کہنے پر حملہ کیا۔ حملے میں ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ منگل 3 جنوری کو پنجاب کے شہر خانیوال میں مقامی ہوٹل میں دہشتگرد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 افسران شہید ہوئے، جنکی شناخت ایڈیشنل ڈائریکٹر نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے ناموں سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولین خانیوال کے قریب ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کہ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کردی۔