(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) جہانگیر ترین اور علی ترین کےخلاف مقدمہ داخل دفتر کرنے کافیصلہ کرلیا،ایف آئی اے حکام کی جانب سے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی ،ذرائع کاکہناہے کہ ایف آئی اے بہت جلد اخراج مقدمہ کیلئے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کرے گا ۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین پر 7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی