(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزرکا عہدہ سنبھالتے ہی اہم قدم اٹھا لیا، پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کاکہناہے کہ مریم نواز پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی پر اہم تبدیلیاں کریں گی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پارٹی صدر شہبازشریف نے مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔