ہرن، چنکارہ، نیل گائے اور اڑیال کے شکار کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب میں ہرن، چنکارہ، نیل گائے اور اڑیال کے شکار کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت قانون ساز کمیٹی کے اجلاس میں وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی،شکار پرمٹ کے اجراء کی فیس میں تبدیلی اور 29 پرندوں کے شکار پر پابندی کی بھی منظوری دے دی گئی، پنجاب میں شکار کی سال بھر اجازت ہو گی۔
وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیرصدارت کا بینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس ہوا جس میں جنگلی خنزیر کو شکار کے فورتھ شیڈول سے پہلے شیڈول میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،کابینہ کمیٹی نے وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دی،اری گیٹڈ فاریسٹ اینڈ ایکو ٹورازم بل، ایکواکلچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن بل اور خان پور کیڈٹ کالج رحیم یار خان کو فعال کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی 43 جیلوں میں دوبارہ پیرول سروے کرایا جائے گا اورمقررہ حد تک سزا کاٹنے اور اچھے کنڈکٹ والوں کو پیرول پر رہائی ملنی چاہیے۔