چیئرمین سینیٹ نے ترکیہ کے صدر اردوان کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ترکیہ کے صدر اردوان کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کر دیا۔
صادق سنجرانی نے نارویجین نوبل کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوبل امن انعام ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے امن یا جاری تنازعات کو حل کرنے کیلئے کوئی غیر معمولی اقدام کیا ہو۔
ان کا کہنا تھاکہ صدرطیب اردوان کی نامزدگی روس یوکرین تنازعے کے بعد امن کیلئے ان کے کردار اور کوششوں کی روشنی میں کی گئی ہے، یہ جنگ تیزی سے ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ میں تبدیل ہو گئی تھی اور پوری دنیا کیلئے تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے اپنی انتھک کوششوں، دونوں فریقوں کے ساتھ بروقت اور مو¿ثر رابطہ کاری کے ذریعے دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا، ’بلیک سی گرین‘ منصوبے نے بھی اس خطے کو تباہ کن قحط سے بچایا۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھاکہ صدر اردوان ایک سچے اور عوامی رہنما ہیں، وہ نہ صرف اپنے ملک بلکہ خطے اور بالعموم پوری دنیا کی بہتری اور خوشحالی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں، وہ تمام انسانیت کیلئے امن، رواداری اور محبت کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی پیغام اور تعلیمات کو لے کر چلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طیب اردوان کی اسلامی تعلیمات سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے کوششیں باعث فخر ہیں، انہیں نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ نارویجین نوبل کمیٹی صدر اردوان کی عالمی امن کیلئے غیر معمولی اور بے مثال کوششوں کو ضرور زیر غور لائے گی۔
Chairman Senate, Muhammad Sadiq Sanjrani through a letter has officially registered the nomination in favour of Turkish President @RTErdogan for the "Nobel Peace Prize" for his efforts to resolve the Ukrainian crisis in a letter addressed to Norwegian Nobel Committee...1/3 ???????????????? pic.twitter.com/TdutdIrLcO
— Senate of Pakistan (@SenatePakistan) January 4, 2023
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان ؛پراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق