بھارت مذہبی اقلیتوں کیلئے خطرناک، برطانوی این جی او ریلیز انٹرنیشنل کی رپورٹ

Jan 04, 2023 | 20:29:PM

(24 نیوز) برطانوی این جی او ریلیز انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں موجود مذہبی اقلیتوں پر آنے والے دنوں میں بدترین مظالم کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں جاری مذہبی شدت پسندی کی لہر میں کمی کے کوئی امکانات موجود نہیں، بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی حکومت اپنے حواریوں پر کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت میں مسلمانوں کے بعد یہ نفرت کی آگ عیسائیوں تک پہنچ چکی ہے اور عیسائیوں کی مذہبی عبادگاہوں پر حملے معمول بن چکے ہیں کیونکہ مودی سرکار آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں کو کھلی چھوٹ دے چکی ہے۔

مزیدخبریں