کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

Jan 04, 2023 | 21:48:PM

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس 6 جنوری  کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔ 

 کراچی میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے معاملے پر بھی 6 جنوری کو سماعت ہوگی،  الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کو نوٹس جاری کر دیا گیا اس ضمن میں حکومت سندھ اور جماعت اسلامی کو بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔  

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عمران خان پارٹی صدارت کیس کی تاریخ تبدیل کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 10 جنوری کو مقررہ سماعت اب 11 جنوری کو ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن نے فریقین کو بذریعہ نوٹس آگاہ کر دیا ہے۔


 

مزیدخبریں