موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی

Jan 04, 2023 | 22:35:PM
محکمہ موسمیات، اسلام آباد، موسم شدید سرد، خشک،
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا،صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی اضلاع میں شدید سرد اور بعض مقامات پرصبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی ، رشکئی ،چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدیدسرد رہے گاجبکہ لاہور، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا،
ادھر ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، منگلا، منڈی بہاؤالدین، جوہر آباد اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا،خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔
 محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بالائی اضلا ع میں شدید سرد رہے گا ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا،کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہری کا وائرل گرل عائشہ سے نکاح ؟ ویڈیو وائرل