برطانیہ میں18سال کے طلبہ کیلئے ریاضی لازم قرار دینے کا فیصلہ

Jan 04, 2023 | 23:10:PM
برطانیہ، تمام طلبہ، ریاضی، مضمون، لازم قرار، فیصلہ،
کیپشن: کمرہ جماعت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)برطانیہ میں 18 برس تک کے تمام طلبہ کیلئے ریاضی کے مضمون کو لازم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانوی تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کامنصوبہ بنایا ہے،اس نئے منصوبے کے تحت 18برس کی عمر تک کے تمام طلبہ کیلئے ریاضی کے مضمون کو لازم قراردیا جائے گا اور بچوں کے سوچنے، سمجھنے اور ذہن کو مزید تخلیقی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔اس منصوبے کے ذریعے برطانوی قوم کو حساب کتاب میں نمایاں مقام دلانےکی تیاری کی جارہی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پارلیمنٹ سے خطاب میں رشی سونک یہ اعلان کریں گے کہ مستقبل میں برطانیہ میں نوکری کے حصول کیلئے تجزیاتی صلاحیتیں درکارہوں گی اور اسی لیے ریاضی کے مضمون کو پڑھنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہری کا وائرل گرل عائشہ سے نکاح ؟ ویڈیو وائرل