(ویب ڈیسک)افریقی ملک ملاوی میں ہیضے سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کے بعد حکام نے سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر صحت کا کہناتھا کے وبا پر قابو پانے تک دو شہروں بلنٹائر اور لیلونگوے میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں شہروں میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پرائمری اور سیکنڈر سکول بند رہیں گے۔ وزیر صحت کھمبیز چیپونڈا کا کہنا ہے کے ماضی کے مقابلے رواں برس پھوٹنے والی وبا سے بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سرجری کیلئے لندن سے جنیوا روانہ