ق لیگ اور ن لیگ کے رہنماﺅں کی اہم بیٹھک، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال

Jan 04, 2024 | 00:40:AM
ق لیگ اور ن لیگ کے رہنماﺅں کی اہم بیٹھک، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی )مسلم لیگ ق اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ نے پرانے فارمولے کے تحت آٹھ صوبائی اور چار سے پانچ قومی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کی،جس پر دونوں جماعتوں نے ایک یا دو دن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو فائنل کرنے پر اتفاق کیا۔ 
اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ سے جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ، جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری سالک حسین شامل تھے،ن لیگ کی طرف سے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، رانا ثنااللہ،اعظم نذیر تارڑ، عطاتارڑ اور ملک احمد خان شامل تھے۔ 
ترجمان ق لیگ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےساتھ اور کچھ حلقوں پر اوپن الیکشن سے بارہ سے پندرہ سیٹیں نکالنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: