(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بولڈ لباس کے سبب سعودی عرب میں بھی تنقید کی زد میں آگئیں۔
ماہرہ خان ان دنوں فلموں سے متعلق چند تقریبات کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں۔ سعودی عرب میں ایوارڈز نائٹ میں ماہرہ خان کی ایک جھلک شدید تنقید کا شکار ہے، اس جھلک میں ماہرہ خان کو بغیر آستین کا سیاہ بولڈ لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
ماہرہ کا یہ انداز مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا،مداحوں کا ماننا ہے کہ سعودی عرب میں ماہرہ خان کو ایسا بولڈ لباس پہننے کی ضرورت نہیں تھی۔ وہ ڈھکے ہوئے لباس میں بھی خوبصورت لگ سکتی ہیں لیکن اس لباس میں وہ عجیب لگ رہی ہیں۔
بہت سے مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اضافی وزن کی وجہ سے وہ اس نئی لُک میں بالکل بھی ماہرہ خان جیسی نہیں لگ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: لکڑی کے گودام میں آتشزدگی،پانچ دکانیں بھی لپیٹ میں آگئیں
واضح رہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں بے پناہ شہرت حاصل کی، وہ ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔