اندھیر نگری چوپٹ راج ، ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Jan 04, 2024 | 15:24:PM

(عمران یونس) کسی بھی ملک کی معیشت کیلئے کرپشن ناسور  سمجھا جاتا ہے اور یہ کرپشن اگر کسی تعلیمی ادارے میں ہو تو پھر سوچیے کہ اس کا اثر آپ کی آئندہ آنے والی کئی نسلوں تک ہو گی،ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں اُلٹی گنگا بہنے لگی، قائمقام وائس چانسلر طالبات اور اساتذہ سے پیسے وصول کرنے لگی۔ 
تفصیلات کے مطابق ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے 80 سے زائد اساتذہ نے گورنر پنجاب کو قائم مقام وائس چانسلر کی کرپشن سے متعلق خط لکھا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ذاتی تقریبات،کھانوں،کانفرنسز کیلئے اساتذہ،طالبات سے پیسے  لیے جا رہے ہیں اور ایسا ایک بار نہیں بلکہ متعدد بار ہو چکا ہے ، قائمقام وی سی نے کانفرنس کیلئے اساتذہ سے فی کس 2000 وصول کئے،قائمقام وی سی نے طالبات سے بھی زبردستی فی کس 500 وصول کئے ، کانفرنس کیلئے پنجاب ایچ ای سی سے بھی 10 لاکھ حاصل کیے گئے۔ 
 قائم مقام وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر فلیحہ زہرا نے اپنے اعزاز میں کھانے کیلئے اساتذہ ،مالیوں سے بھی پیسے لئے، خاص مہمانوں کے لئے قوالی نائٹ کیلئے اساتذہ سے 5 ہزار وصول کئےگئے، 3ماہ میں قائمقام وی سی اساتذہ سے زبردستی فی کس 8600روپے وصول کرچکی،چانسلر،گورنر فیکلٹی ،طالبات سے زبردستی پیسے بٹورنے کا نوٹس لیں اور رقم واپس دلوائیں، سخت مالی مشکلات میں اساتذہ اور طاکبات سے پیسے بٹورنا ان کا استحصال ہے،اساتذہ نے پروچانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی   ۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی20 ورلڈکپ :پاک بھارت مقابلے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

مزیدخبریں