مسلم لیگ ن نے سندھ سے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ اڑادی

Jan 04, 2024 | 16:00:PM
مسلم لیگ ن نے سندھ سے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ اڑادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طحہٰ ملک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ ن نے سابق صدر آصف زرداری کی جماعت پیپلز پارٹی کی وکٹ اڑالی ۔

عام انتخابات کے لیے پاکستان بھر میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد جوڑ توڑ کی سیاست میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین اس وقت میدان میں ہے۔پیپلز پارٹی سندھ،کے پی کے،بلوچستان کے بعد اب پنجاب کی طرف نظریں گاڑے ہوئے ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔

اسی طرح مسلم لیگ ن سندھ میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے اپنے وار جاری رکھے ہوئے ہے،صوبہ بھر سے جیالے ،متوالے بن رہے ہیں ۔مسلم لیگ ن سندھ میں ایک اور جیالے نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ضرور پڑھیں:جوڑ توڑ کی سیاست،بلاول کے لاہور میں ڈیرے،عمران خان کے پاس کیا ٹرمپ کارڈ ہے؟
‏ٹھٹھہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت وڈیرہ رسول بخش جاکھرو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں ۔مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات میں باقاعدہ مسلم لیگ ن کا حصہ بنے،رسول بخش جاکھرو ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔رسول بخش جاکھرو جنرل الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 225 ٹھٹھہ سے امیدوار بھی ہیں۔