’بلے کا نشان ہمیں دیا جائے‘ ہم عوام پارٹی نے درخواست جمع کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) ہم عوام پاکستان پارٹی انتخابی نشان ’بلا‘ لینے کیلئے ایک بار پھر میدان میں آگئی ہے اور اس نے اس نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی عہدیدار نے کہا کہ ’بلے‘ کے نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے انٹر پارٹی انتخابات اور دیگر شرائط پوری کی گئی ہیں۔
درخواست سینئر وائس چئیرمین سید امداد حسین نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل احمر زمان خان نے جمع کرائی۔
واضح رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کے اگلے روز بھی ہم عوام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: فردوس شمیم نقوی ، سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظور،روبہ عمر ڈار کے حوالے سے اہم خبر آ گئی
پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔
تاہم الیکشن کمیشن نے حکم امتناع کیخلاف ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی جس نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناع واپس لے لیا تھا۔
یوں تحریک انصاف ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے ایک بار پھر محروم ہوگئی اور بیرسٹر گوہر پارٹی کے چیئرمین نہیں رہے تھے۔