(حسن علی) سرگودھا کے انتخابی حلقے پی پی 76 سے امیدوار یار محمد لک نے بلاول ہاؤس میں صدر پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیے: ہم پورے پاکستان سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور جیتنے کیلئے لڑ رہے ہیں،بلاول بھٹو
یار محمد لک کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژنل صدر تسنیم احمد قریشی، محسن ملہی، رانا قمر اقبال اور شیخ عمران افضلل بھی موجود تھے۔