زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، اسٹیٹ بنک

Jan 04, 2024 | 20:48:PM

(اشرف خان) اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 46 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 29 دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 22 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: روپے کا ڈالر کو رگڑا، اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں نے پچھاڑ دیا

کمرشل بنکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد کمرشل بنکوں کے پاس 4 ارب 99 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 22 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

مزیدخبریں