لاہور میں کاروباری رنجش پر بھانجے نے ماموں کی جان لے لی

Jan 04, 2024 | 22:10:PM

(وقاص احمد) کاروباری رنجش پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

   یہ افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ساندہ حکیماں والا بازار میں پیش آیا جہاں کاروباری رنجش پر ملزم آصف نے فائرنگ کرکے اپنے 55 سالہ ماموں محمد علی کی جان لے لی۔

یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم امارات سے گرفتار

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، موقع سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں