(24نیوز)کیا ڈرامہ ہے وِد مکرم کلیم فرسٹ ڈرامہ آئیکن ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا۔
ڈرامہ انڈسٹری میں اب ایوارڈ صرف انہیں ملے گا جو ہونگےاس کے اصلی حقدار۔۔
’غیر جانبدارانہ، مستند اور غیر معمولی‘ جی ہاں یہ ہے وہ سلوگن ہے جس پر بنیاد رکھی گئی ہےکیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم فرسٹ ڈرامہ آئیکن ایوارڈز کی ۔جس نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے ۔
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی ( ناپا) میں کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم ٹیم کی طرف سے فرسٹ ڈرامہ آئیکن ایوارڈز کی عالیشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بشریٰ انصاری، محب مرزا، حنا دلپزیر، سبینہ فاروق، عثمان پیر زادہ، شمعون عباسی، فرحان علی آغا، ثاقب سمیر، فیفی ہارون ، شاہیرہ جلیل الباسط ، ٹپو جویری، ندیم بیگ، ثاقب ملک، صائم صادق، محسن علی ،سائرہ غلام نبی جیسی کئی نامور شوبز شخصیات اور مشہور و معروف افراد نے شرکت کی۔
فرسٹ ڈرامہ آئیکن ایوارڈز 2023 کی تقریب کا آغاز ٹرافی کی نقاب کشائی سے ہوا۔ جسے میزبان مکرم کلیم نے نادیہ خان، روبینہ اشرف، مرینہ خان اور ماریہ واسطی کے ساتھ مل کر انجام دیا ۔ شوبز انڈسٹری کے بڑئے ستاروں نے اس تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔شوبز شخصیات نے جہاں اسٹیج پر رنگ جمایا وہیں ریڈ کارپٹ پر بھی خوب جلوے بکھیرے۔
بیسٹ ایکٹریس کرٹکس چوائس کا ایوارڈ ’کابلی پلاو ‘سے سبینہ فاروق نے جیت لیا۔ بیسٹ ایکٹر کرٹکس چوائس کی باری آ ئی تو ’کابلی پلاو ‘ کے
احتشام الدین بازی لے گئے۔ صرف یہی نہیں بیسٹ ڈرامہ کرٹکس کا ایوارڈ بھی کابلی پلاو نے جیت لیا۔
بیسٹ ایکٹریس پاپولر چوائس کا ایوارڈ ’تیرے بن‘ سے ورسٹائل اداکارہ یمنیٰ زیدی نے جیت لیا۔ بیسٹ ایکٹر پاپولر چوائس کی باری آ ئی تو ’تیرے بن‘ سے سپر اسٹار وہاج علی بازی لے گئے۔۔بیسٹ ڈرامہ پاپولر چوائس کا ایوارڈ بھی تیرے بن کے نام رہا۔
کیا ڈرامہ ہےفرسٹ آئیکن ایوارڈزمیں جہاں بہت کچھ نیا تھا وہیں پہلی دفعہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی ( ڈی او پی) کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔ صرف یہی نہیں بلکہ مِنی سیریز کے لیے پہلی دفعہ ایک الگ کٹیگری بنائی گئی۔
منی سیریز ،کرٹکس چوائس اور پاپولر چوائس کی مختلف کٹیگریز میں 26 ایوارڈ ز دئیے گئے۔
بیسٹ ڈارمہ رائٹر(مِنی سیریز)
محسن علی(رضیہ)
بیسٹ ڈارمہ رائٹر( کرٹکس چوائس)
ظفر معراج (کابلی پلاؤ)
بیسٹ ڈارمہ رائٹر ( پاپولر چوائس )
نادیہ اختر(بختاور)
بیسٹ ڈرامہ ڈائریکٹر ( مِنی سیریز )
محسن علی(رضیہ)
بیسٹ ڈرامہ ڈائریکٹر(کرٹکس چوائس)
کاشف نثار(کابلی پلاؤ)
بیسٹ ڈرامہ ڈائریکٹر (پاپولرچوائس)
سراج الحق(تیرے بن)
بیسٹ پرفارمنس اِن نیگٹیو رول ( مِنی سیریز )
محب مرزا (رضیہ)
بیسٹ پرفارمنس اِن نیگٹیورول(کرٹکس چوائس)
ثاقب سمیر(کابلی پلاؤ)
بیسٹ پرفارمنس اِن نیگٹیورول(پاپولر چوائس)
احسن خان(فراڈ)
بیسٹ اسپورٹنگ ایکٹر( مِنی سیریز )
فیصل قریشی(ایک تھی لیلیٰ)