پاکستان مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا، نگران وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مظلوم فلسطینی بہن اور بھائیوں کی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا۔
دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں کی وزارت خارجہ میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔
Press Release
— Spokesperson ???????? MoFA (@ForeignOfficePk) January 4, 2024
No. 7/2024
Prime Minister’s participation in Envoys’ Conference
Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar today participated in the ongoing Envoys' Conference being held at the Ministry of Foreign Affairs on 4-6 January 2024. Pakistan's Envoys from important capitals are… pic.twitter.com/MbVA5IP9gM
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ حالیہ بین الاقوامی تبدیلیوں کے تناظر میں کانفرنس کا انعقاد اہم اور بر وقت ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات کیلئے ہونا چاہیئے، اقتصادی سفارت کاری کو مرکزی دھارے میں لانا ہماری ترجیح ہے۔
نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اغراض و مقاصد کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت ہر فورم پر کرتا رہے گا۔