آصف زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کی ملاقات، پی پی پی میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ذوہیب بخاری)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلزہاؤس میں ملاقات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ﺅں نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلام اسلم ،سردار محمد نواز خان رند اور ان کے صاحبزادے سردار قمرالدین خان رند پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔
اسی طرح رحیم یار خان سے مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد انور ،بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد علی لالیکا، راؤ نجیب الرحمان، راؤ عزیزالرحمان اور چودھری افتخار احمد نے تحریک لبیک کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
وہاڑی سے تعلق رکھنے والے محمد ایوب سندیلا اور عمران سندیلا نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی رکھنے والوں کیلئے اہم خبر