شدیددھنداورسردی کاراج،بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش سےموسم سرد،بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی بارش

Jan 04, 2025 | 09:20:AM

(روزینہ علی)بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان،گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان ، باجوڑ ،خیبر، شانگلہ، بونیر،بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش اوربرف باری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اوررات کے اوقات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں انسانی بحران: پاکستان کا سلامتی کونسل سے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش  اوربرفباری کا امکان ہے۔

دوسری طرف کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیاہے، صبح سویرے گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن ،اورنگی ٹاؤن،نارتھ ناظم آباد، نمائش چورنگی،فیڈرل بی ایریا،ایم اے جناح روڈ،شارع فیصل،یونیورسٹی روڈ،اسکیم تینتیس اورسرجانی میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے،خانوزئی،کان مہترزئی،زیارت سمیت متعدد اضلاع نے برف کی چادراوڑھ لی ہے،بلوچستان کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں