(محسن شیرازی)کرم کے مسئلے پرفریقین کے درمیان معاہدے کے بعد ہنگو، پارہ چنار روڈ کی 86 دن کی طویل بندش ختم ہوگئی اورکرم میں86روز بعد امن لوٹ آیا۔
ہنگو پارا چنار روڈ کی بندش ختم ہونے کے بعد75گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار سے روانگی کیلئے تیارہے،قافلے میں اشیائے خورونوش،ادویات اور ایندھن لے جانے والی گاڑیاں شامل،مسافر گاڑیاں شامل نہیں۔
قافلے کی سکیورٹی پولیس اور ملیشیا فورس کے ذمہ ہے،امن معاہدے کے تحت کمیٹیوں نےحفاظت کی ضمانت دی،لوگ 15دن میں اسلحہ جمع کرائیں گے اورمعاہدےکےتحت امن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شدیددھنداورسردی کاراج،بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی
پولیس ذرائع کے مطابق کانوائے کی سکیورٹی پولیس اور ملیشیا فورس کی ذمہ داری ہوگی،آج کے کانوائے میں مسافر گاڑیاں شامل نہیں ہوں گی۔