لاہور، گھر میں کام کرنے والا لڑکا تشدد سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی غالب مارکیٹ میں گھر میں کام کرنے والا ملازم لڑکا تشدد سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سنی پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،سنی مین مارکیٹ کے رہائشی ساجد نامی شہری کے گھر پر ملازم تھا، بچے کے نازک اعضاء سمیت جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے واقعے کا مقدمہ تھانا غالب مارکیٹ میں بچے کے والد کے بیان پر درج ہے۔