کراچی: سپرہائی وے پر 6 گاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، درجنوں زخمی

Jan 04, 2025 | 10:30:AM

(24نیوز)کراچی سپرہائی وے پر بارش کی وجہ سے ہونے والی پھسلن کے باعث  6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے پر بارش کے باعث ہونے والی پھسلن کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں  2 بسیں، 2 کاریں، آئل ٹینکر اور کنٹینر آپس میں ٹکراگئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے  ایک شخص جاں بحق جبکہ 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،تمام  زخمیوں کوسول ہسپتال ٹراما سینٹر  منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق اور  زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں