" اداکارہ نے لمبا ہاتھ مارا ہے"،نیلم منیر کی دبئی میں شادی پر دلچسپ تبصرے

اداکارہ نے شادی پرسفید رنگ کا عروسی جوڑاپہنا جس کی قیمت  29,900  روپے بتائی جارہی ہے

Jan 04, 2025 | 10:38:AM
کیپشن: نیلم منیرکی اپنے شوہرکے ساتھ تصاویر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوب صورت اداکارہ نیلم منیرکی دبئی میں شادی پرسوشل میڈیاصارفین نے انہیں مبارک باددینے کے ساتھ ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کئے ہیں۔

نیلم منیر کی اچانک سامنے آنے والی شادی کی خبر نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے،وہ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ نیلم منیرکے شوہرکون ہیں کیونکہ ابھی تک اداکارہ کی جانب سےشوہرکے ساتھ شادی کی تصاویرشیئرکی گئی ہیں جبکہ ان کانام نہیں بتایاگیااورنہ ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں،ان تصاویر میں نیلم منیر کوسفید رنگ کے عروسی جوڑے اور ان  کے شوہر کو سفید رنگ کے روایتی عربی جبے یا ثوب میں ملبوس دیکھا گیا, نکاح کا یہ جوڑا Baroque کا شاہکار ہے جس کی قیمت  29,900  روپے بتائی جارہی ہے۔

نیلم منیر کی نکاح کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں،کسی صارف کا کہنا ہے کہ نیلم منیر نے "حبیبی کم ٹو دبئی" کو بہت سنجیدہ طور پر لے لیا ہے جبکہ کسی نے لکھا ہے کہ "فائنلی حبیبی وینٹ ٹو دبئی"

کسی نے لکھا ہے کہ شیخ بہت شریف انسان لگ رہا ہے، اللّٰہ جوڑی سلامت رکھے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ نیلم منیر نے دورِ حاضر کی متعدد اداکاراؤں کی طرح نامناسب لباس پہننے کے بجائے خوبصورت اور مکمل لباس پہنا ہے،انسٹا گرام پر ایزل فاطمہ نامی صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی کو ایک ماہ ہو چکا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پوسٹ دیر سے کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے نیلم منیرکی شیخ سے شادی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ اداکارہ کس نمبر کی اہلیہ بنی ہیں؟ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ نیلم منیر کے بار بار دبئی جانے کی یہ وجہ تھی، اداکارہ نے لمبا ہاتھ مارا ہے۔