تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

Jan 04, 2025 | 10:41:AM
تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے، کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 82 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔

 اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے, برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 46 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 254 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر سے ابتک تعمیراتی سریے کی اوسط فی ٹن قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سال 2024 کے آغاز میں ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب دسمبر 2024 میں ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی کمی ہوگئی، ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1433 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1385روپے رہی۔

اسلام آباد میں اس عرصے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1397روپے، راولپنڈی1388روپے، گوجرانوالہ1450 روپے، سیالکوٹ  1430روپے، لاہور 1493روپے، فیصلآباد 1430روپے، سرگودھا1420روپے، ملتان 1441روپے، بہاولپور 1477روپے، پشاور1450 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1390روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1340روپے، حیدرآباد1340 روپے، سکھر1450روپے، لاڑکانہ 1400روپے، کوئٹہ 1435روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1347روپے ریکارڈکی گئی۔