ڈھیل نہیں مانگ رہے نہ مذاکرات کو عدالتی فیصلے سے نتھی کیا : شیخ وقاص

Jan 04, 2025 | 10:51:AM

 (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ 6 جنوری کو  بانی پی ٹی آئی کو سزا سنا دی جائے تو بھی مذاکرات جاری رہیں گے۔

 پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران  ایک سوال پر کہاکہ ڈھیل نہیں مانگ رہے نہ مذاکرات کو عدالتی فیصلے سے نتھی کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ 6 جنوری کو عمران خان کو سزا سنا دی جائے تو بھی مذاکرات جاری رہیں گے، مذاکرات جاری رہنے یا روکنے کا دارو مدار حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی سنجیدگی اور  بات چیت میں پیشرفت پر ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا سول نافرمانی کی تحریک پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ فارم 47 سے آئی حکومت کے خلاف ہے۔

دوسری جانب لاہور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  مذاکرات مثبت نتیجے پر جانے چاہئیں ورنہ حکومت ڈگمگا جائے گی، مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے تحریک انصاف کو نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جمہوریت کے دعوے دار سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں۔ْ

مزیدخبریں