حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیاں دباؤ میں ہیں: جاوید لطیف
عالمی قوتوں کا دباؤ، پریشر میں کئے جانیوالے مذاکرات بے نتیجہ ہوتے ہیں: رہنما (ن) لیگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکسستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکراتی عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیاں دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیئیں، مذاکرات سے کون انکاری ہے لیکن منافقت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ مذاکرات کس سے کر رہے ہیں، 9 مئی والوں سے؟ پی ٹی آئی والے 9 مئی سے انکاری بھی نہیں ہیں اوربانی پی ٹی آئی خود کہہ رہے ہیں کہ میرا ٹوئٹر باہر سے آپریٹ ہو گا۔
جاوید لطیف نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیاں دباؤ میں کام کر رہی ہیں، عالمی قوتوں کی جانب سے دباؤ آیا ہوا ہے، دباؤ میں ایسا کیا جائے تو مذاکرات بے نتیجہ ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگرمجرم کے لیے کمیٹیاں بناتے ہیں تو پھر کچے کے ڈاکوؤں کے لیے بھی کمیٹیاں بنائیں، گھر پر نظر بندی کا کہتے ہیں تو پھر باقیوں کو بھی ایسی سہولیات دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں کہ 26 نومبر کو یہ ہوا، اداروں سے ہی 26 نومبرواقعے کی تحقیقات کرا لیں۔
مزید پڑھیں:ڈھیل نہیں مانگ رہے نہ مذاکرات کو عدالتی فیصلے سے نتھی کیا : شیخ وقاص
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مقاصد اپنے مفادات پورے کرنے کے لیے ہیں، ٹرمپ کی ہمدردی اڈیالہ میں قید بانی پی ٹی آئی کے لیے نہیں ہے