بریل سسٹم نابینا افراد کیلئے علم کی فراہمی کا مؤثر ذریعہ ہے: مریم نواز

Jan 04, 2025 | 11:56:AM
بریل سسٹم نابینا افراد کیلئے علم کی فراہمی کا مؤثر ذریعہ ہے: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بریل سسٹم بصارت سے محروم افراد کے لیے علم و شعور کی روشنی فراہم کرنے کامؤثر ذریعہ ہے۔

 بصارت سے محروم سپیشل ہیروز کے لئے مخصوص ورلڈ بریل ڈے پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بریل پریس کام کررہے ہیں، بریل پریس کی اپ گریڈیشن سے خصوصی افراد کو عالمی معیار کا تعلیمی مواد مہیا کرنا ممکن ہے، لاہور اور بہاولپور کے بریل پرنٹنگ پریس کے ذریعے صوبہ بھر میں سرکاری و نجی اداروں کو مفت کتابیں مہیا کی جا رہی ہیں، رواں سال پنجاب بھر میں 3 ہزار سے زائد خصوصی بچوں کو انرول کیا گیا، بصارت سے محروم طلبہ کو 15 ہزار سے زائد بریل بکس فراہم کی جا چکی ہیں ۔

مزید پڑھیں:علی امین گنڈاپور کو صرف اقتدار چاہیے،علامہ ناصر عباس پھٹ پڑے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خصوصی طلبہ کو قرآن پاک بھی بریل میں مہیا کیا جارہا ہے، خصوصی طلبہ کی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر معاون آلات فراہم کیے جا رہے ہیں ، خصوصی افراد کو تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے مزید وسائل فراہم کریں گے،محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو بنیادی اصلاحات کرکےجدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ خصوصی تعلیم کے اداروں کو سہولتوں کی کمی پوری کرکے اپ گریڈ کررہے ہیں ، خصوصی افراد کے معاشی مسائل میں کمی لانے کیلئے ہمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، سماعت سے محروم بچوں کو سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے لیے معاون آلات فراہم کیے گئے ہیں ۔