بیٹی نے میری دوسری شادی کے لیے حوصلہ افزائی کی،دانیہ انور

اب اپنی زندگی میں سکون اور خوشی محسوس کرتی ہوں،ساس سسر بھی بہت اچھے ہیں 

Jan 04, 2025 | 12:24:PM
بیٹی نے میری دوسری شادی کے لیے حوصلہ افزائی کی،دانیہ انور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ دانیہ انور نے کہا ہے کہ ان کا دوسری شادی کا ارادہ نہیں تھا،تاہم اچھا شخص ملا تو شادی کا فیصلہ کرلیا۔

دانیہ انور ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں اپنی پہلی شادی، طلاق، اور دوسری شادی کے بارے میں کھل کر خیالات کااظہارکیا۔

دانیہ انور نے اس موقع پر بتایا کہ ان کی پہلی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور یہ شادی 6 سال تک چلی،تاہم ان کے پہلے شوہر نشے کے عادی تھے،وہ نہ صرف تشدد بلکہ تضحیک بھی کرتے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

دانیہ انور کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد کچھ عرصے کے لیے دوبارہ شادی نہ کرنے کا سوچا تھا، لیکن جلد ان کی زندگی میں ایک اچھا شخص آیا جن سے ان کا دو سال تک تعلق رہا۔ 

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے دوسری شادی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے دوسری شادی نہ صرف اپنی خوشی بلکہ بچوں کی بھلائی کے لیے بھی کی،اب ان کی عمر 37 سال ہے، اور وہ اپنی زندگی میں سکون اور خوشی محسوس کرتی ہیں کیونکہ ان کی ساس اور سسر بھی بہت اچھے ہیں جو ان کی بہت رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھگدڑ کیس : سُپر سٹار الوارجن کو ضمانت مل گئی

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایک پروگرام میں دانیہ انور نے انکشاف کیا تھا کہ وہ مقبول فلمی اداکار ندیم بیگ کی بہو اور فرحان بیگ کی اہلیہ ہیں۔