لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ، صدر، وزیراعظم، وزیر داخلہ کا اظہار مذمت
شرپسند عناصرعوام کے دشمن اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں, امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ,خلل ڈالنے والوں اورانسانیت کے دشمنوں کوکامیاب ہونے نہیں دیںگے:بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کی لوئرکرم میں گاڑیوں کے قافلے پرفائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
صدرآصف زرداری کا کہنا ہےکہ شرپسند عناصرعوام کے دشمن اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی خلل ڈالنے والوں اورانسانیت کے دشمنوں کوکامیاب ہونے نہیں دیںگے۔
صدرآصف علی زرداری کی لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے کرم میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پرزوردیا۔
صدرنے کہا کہ شرپسند عناصر عوام کے دشمن، فساد پھیلانا چاہتے ہیں، عوام شرپسند عناصرکومذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قافلے پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتےہوئے ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی، وزیراعظم نے کہاکہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ شرپسند عناصر نے فائرنگ کرکے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی، امن میں خلل ڈالنے والوں کےخلاف آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا ۔