سڈنی ٹیسٹ دوسرے روز ہی دلچسپ مرحلے میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ دوسرے دن ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔
سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 141رنز بنا لیے۔ روینڈر جدیجا 8 اور واشنگٹن سندر 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف مجموعی برتری 145 رنز ہوگئی ہے۔
آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر سکاٹ بولینڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز اور ویبسٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں بھارت 185 اور آسٹریلیا 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ 5 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔