تھائی وزیراعظم نے 400ملین ڈالرکے اثاثے ظاہرکردیئے
خاتون وزیراعظم کے پاس بیس لاکھ ڈالر کے دو سو ڈیزائنر ہینڈ بیگ اور 75 لگژری گھڑیاں بھی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تھائی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے اثاثے ظاہرکردیئے جن کی مالیت 400 ملین ڈالر سے زائد ہے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق تھائی وزیر اعظم کے پاس بیس لاکھ ڈالر کے دو سو ڈیزائنر ہینڈ بیگ اور 75 لگژری گھڑیاں بھی ہیں جن کی مالیت 50 لاکھ ڈالرز بتائی گئی ہے۔
تھائی وزیر اعظم کے اثاثوں میں لندن اور جاپان میں جائیدادیں بھی شامل ہیں،خاتون وزیرِ اعظم نے بھاری پیمانے پر سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی طیارے میں مسافر کی شرمناک حرکت، ائیرلاین نے پابندی لگا دی
پیتونگاترن شیناوترا قومی انسدادِ بدعنوانی کمیشن کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کی پابند ہیں۔