والدہ کینسر میں مبتلا، علاج کیلئے بیٹا ہائی ہیلز میں ماڈلنگ کرنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چین میں ایک شخص اپنی ماں کے کینسر کے علاج کے لیے خواتین کی طرف سے استعمال کی جانے والی ہائی ہیلز پہن کر ماڈلز کی طرح چل کر لوگوں سے چندہ جمع کرنے پر مجبور ہے۔
چینی نوجوان ہائی ہیلز پہن کر اپنی ماڈل واک کو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے پیسے کما رہا ہے ، چین سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان چینگ ژونگ کُن اپنے گاؤں میں اپنے دوستوں کے ساتھ اونچی ایڑیاں پہن کر تفریح کرتے ہوئے ویڈیوز بناتا ہے۔ وہ ان ویڈیوز کو آن لائن پوسٹ کرتا ہے، اور ان سے جو پیسہ کماتا ہے وہ والدہ کے کینسر کے علاج کی ادائیگی میں خرچ کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینگ ژونگ جس نے اسپورٹس یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے، اپنی ویڈیوز میں روایتی اصولوں کو توڑتے ہوئے اعتماد کے ساتھ اپنا نسائی پہلو دکھاتا ہے۔
چینی جونوان چھوٹی عمر سے ہی اپنے اہلخانہ کی ضروریات کا خیال رکھ رہا ہے۔سکول میں لڑکیوں کے ساتھ کھیلنے اور ڈانس کلاسز میں حصہ لینے پر ساتھی طلبا کی جانب سے اس کا مذاق اڑایا جاتا رہا تاہم وہ اپنے شوق کو آگے بڑھانے میں ثابت قدم رہا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی طیارے میں مسافر کی شرمناک حرکت، ائیرلاین نے پابندی لگا دی
چینگ اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس کے گاؤں کے بزرگ لوگوں نے اس کے انداز کا احترام اور اس کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے اس کی مدد کی۔
وہیں چینگ کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کے اونچی ایڑیاں پہننے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اور اس کے والد نے یہاں تک کہا کہ وہ اپنے بیٹے سے زیادہ ان ہیلز کو پہننا پسند کرتے ہیں۔