ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن: فرد جرم عائد کرنے کیلئےپرویز الہیٰ 7 جنوری کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)احتساب عدالت لاہور نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو 7 جنوری کو طلب کرلیا۔
عدالت نے محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا،تحریری حکم کے مطابق عدالت کو ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے، تاریخ پر تمام ملزمان حاضر ہوتے اور عدالت فرد جرم عائد کرتی ہے، عدالت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عدالت محسوس کرتی ہے حاضر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے،تحریری حکم کے مطابق عدالت کسی قسم کی مزید تاخیر نہیں کرتی، اس سے پچھلی تاریخ پر محمد خان بھٹی کی میڈیکل گروانڈ پر حاضری معافی تھی۔
مزید پڑھیں:ریموٹ کنٹرول مذاکرات سے خرابیاں پیدا ہوں گی : لیاقت بلوچ
اس میں کہا گیا کہ آج پرویز الہی کی میڈیکل کی حاضری معافی کی درخواست پیش ہوئی، عدالت پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتی ہے۔
عدالت محمد خاں بھٹی ،خالد محمود چھٹہ ،آصف محمود ،نعیم اقبال ،محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کرتی ہے۔