26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات، مزید 40 ملزموں کی ضمانت منظور

Jan 04, 2025 | 13:18:PM
26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات، مزید 40 ملزموں کی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں مزید 40 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانتیں منظور کیں،عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں اور ملزمان کی رہائی کا حکم بھی جاری کر دیا۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلا سردار مصروف ، انصر کیانی ، آمنہ علی ، مرزا عاصم بیگ ، مرتضی طوری عدالت پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں، 150 کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی گئیں۔