مسجد نبوی میں گزشتہ ہفتے 60لاکھ زائرین کی آمد

Jan 04, 2025 | 13:58:PM
مسجد نبوی میں گزشتہ ہفتے 60لاکھ زائرین کی آمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے مسجد نبویؐ امور نے  کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 60 لاکھ  زائرین کی آمد ہوئی، اس دوران اتھارٹی نے نمازیوں اور زائرین دونوں کی کیلئے خدمات کو یقینی بنایا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5,963,488 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ 367,739 زائرین نے ریاض الجنہ میں نمازکی سعادت حاصل کی،انتظامیہ کی جانب سے مخلتف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 46,731 زائرین کو ان کی زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں:سعودی اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

اعداد وشمار کے مطابق 1,460 ٹن زمزم زائرین کو مہیا کیا گیا جبکہ زمزم کے معیار کو برقرار رکھنے کیلیے 158 سیمپل جانچ کیلیے لیبارٹری بھیجے گئے،مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سیناٹائزنگ اور صفائی کے لیے 24.256 لٹر سینیٹائز استعمال کیا گیا،جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر مقررہ مقامات پرایک لاکھ 79 ہزار56 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے جو زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

اسے بھی پڑھیں:2025 میں پاسپورٹ فیس کتنی ادا کرنی ہو گی ؟ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 2024 کے دوران 176 رضا کار ٹیموں نے کل 1.4 ملین گھنٹے رضاکارانہ خدمات انجام دیں،رپورٹ کے مطابق رضاکار ٹیموں نے نماز اورعبادت میں آسانی کیلیے زائرین کو مختلف ضروری خدمات فراہم کیں،مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کے صحنوں میں 16 ہزار سے زیادہ مرد اور خواتین رضاکاروں نے 190 سے زیادہ رضاکارانہ اقدامات کیے جس میں وسیع پیمانے پر خدمات شامل ہیں۔