گرل فرینڈ  کو بیوی کہنا کرسٹیانو رونالڈو کےگلے پڑ گیا 

Jan 04, 2025 | 14:35:PM
گرل فرینڈ  کو بیوی کہنا کرسٹیانو رونالڈو کےگلے پڑ گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دبئی میں 2024 کے گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب میں اپنی  گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو ’’میری بیوی‘‘ کہہ کر مخاطب کیا تو تنازع کھڑا ہوگیا۔

 دبئی میں منعقدہ گلوب ساکر کی تقریب میں کرسٹیانو رونالڈو نے 2 ایوارڈز اپنے نام کیے جس میں بہترین مڈل ایسٹرن پلیئر اور ٹاپ گول  سکورر کے ایوارڈز شامل تھے۔

ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد رونالڈو نے اپنے اہل خانہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرافیز جیتنا بہت خوشی کی بات ہے، میرا سب سے بڑا بیٹا اور میری بیوی جارجینا (گرل فرینڈ) یہاں ہے! کھیل جاری رکھنے کیلئے وہ میرا سہارا ہیں، ایک ماہ کے بعد 40 سال کا ہوجاؤں گا لیکن ابھی سب کچھ مکمل نہیں ہوا۔

 سعودی کلب النصر کے سٹار فٹبالر 30 سالہ جارجینا سے 2016 سے ڈیٹنگ کررہے جس سے انکے 2 بچے ہیں جبکہ تین بچے انکے پہلی گرل فرینڈ سے تھے۔

 جوڑے نے تاحال شادی نہیں کی اور نہ ہی رونالڈو نے جارجینا کو شادی کیلئے پروپوز کیا ہے، جس کے باعث گرل فرینڈ کو بیوی کہنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔