پشاورمیں کارپر فائرنگ،5 افراد جاں بحق،ایک زخمی

Jan 04, 2025 | 15:44:PM

( 24 نیوز )پشاور  کے علاقہ تہکال میں کار پر فائرنگ  سے 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا ۔ 

 پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں فریقین کے درمیان پیش آیا،  جس میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، جہاں شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ لاشوں اور زخمی کوہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش  کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں